Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

انیس احمد قائم خانی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ شجر کاری مہم کے سلسلے میں ہاکس بے مینگروز کا دورہ کیا

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنماء انیس احمد قائم خانی کا دیگر ذمہ داران کے ہمراہ شجر کاری مہم کے سلسلے میں ہاکس بے مینگروز کا دورہ

0

انیس احمد قائم خانی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ شجر کاری مہم کے سلسلے میں ہاکس بے مینگروز کا دورہ کیا

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنماء و رکن مرکزی کمیٹی انیس احمد قائم خانی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ شجر کاری مہم کے سلسلے میں ہاکس بے مینگروز کا دورہ کیا۔ دورے پر انکے ہمراہ اراکین مرکزی کمیٹی، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی فہیم پٹنی سمیت دیگر تنظیمی ذمہ داران اور ٹاؤن آرگنائزر بلدیہ ٹاؤن بھی موجود تھے۔

انہوں نے دورے پر شجر کاری مہم کیلئے جگہ کا تعین کرتے ذمہ داران کو تیاریوں کی ہدایات دیں ساتھ ہی اس مہم میں کارکنان سمیت حق پرست عوام کی شرکت پر بھی زور دیا، انکا کہنا تھا کہ بلدیہ ٹاؤن کے کارکنان اور عوام اس گرین کراچی مہم میں شرکت کر کے اپنے حصے کا درخت لگائیں اور اس کار خیر میں اپنا حصہ شامل کریں۔

Comments
Loading...