Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اپریشن کا اغاز

ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جوائنٹ وینجر اپریشن کیا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر

0

مذکورہ اپریشن غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے تک جاری رہے گا

کراچی : ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اپریشن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کے آفس میں اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی نے کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طہ سلیم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 1 عاصم عباسی، ایس ایس پی ضلع سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی ضلع وسطی کے پانچوں سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس بی سی اے کے نمائندوں نے شرکت کی
اجلاس میں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کی حکمت عملی طے کی گئی۔

اجلا س میں طے کیا گیا کہ اان غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جوائنٹ وینچر میں بھرپور کارروائی کی جائے گی اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے تک اپریشن جاری رہے گا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی نے کہا کہ یہ مہم غریبوں کا سرمایہ محفوظ بنانے کے لئے شروع کی جارہی ہے۔

اس مہم سے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث عناصر کو باز رہنے کا میسج جائے گا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع وسطی میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی تعمیرات سمیت کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیاں برداشت نہیں کی جائیں گی واضح رہے کہ طحہ سلیم نے ڈپٹی کمشنر کی زمہ داری سنبھالتے ہی ضلع میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کاروائیاں تیز کردی ہیں جبکہ گزشتہ روز انہوں نے غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے ایک نوٹیفیکشن بھی جاری کیا تھا۔

Comments
Loading...