سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نئے اے ڈی صاحب عامر حسین جاکھرو کا شکایت پر فوری ایکشن
علاقہ میں مختلف مقام پر چھوٹی کچرا کنڈی کی شکایت یوسی 2 میں موصول ہوئیں۔
سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نئے اے ڈی صاحب عامر حسین جاکھرو کا شکایت پر فوری ایکشن
کراچی : نارتھ ناظم آباد یوسی 2 میں علاقہ مکین نے علاقہ میں موجود چھوٹی کچرا کنڈیوں کو ختم کرانے کی شکایت یوسی میں چئیرمین فرحان سہیل صاحب سے کی۔ جس کی ذمہ داری چئیرمین نے اپنے کوآرڈینیٹر مشائق نور خان کو دی کہ وہ اس مسلہ کو دیکھیں اور سندھ سولڈ وسیٹ منجمنٹ کی ٹیم کے ساتھ مل کر اس مسلہ کو حل کرائیں۔
مشائق نور خان نے اس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے سندھ سولڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ کے نئے اے ڈی جناب عامر حسین جاکھرو سے رابطہ کیا انہوں نے ناصرف مشائق نور خان کی بات سننی بلکہ اس پر فوری ایکشن لیا۔ انہوں نے مشینری کے ساتھ اپنی ٹیم کو علاقہ میں مشائق نور خان سے رابطہ کرنے کو کہا اور کہا کہ ان کے جو بھی مسائل ہیں کچرا کنڈیوں کے حوالے سے ان کو فوری حل کیا جائے۔
جس کے بعد آج شادمان ٹاؤن قبرستان ، قلندریہ بابا اولیاء مزار ، شادمان مسجد ، اسماعیلی قبرستان، کے ڈی اے اور ٹی اینڈ ٹی فلیٹ کے اطراف ڈیمبریج و گاربیج مشینری کے ذریعے سے ان جگہوں کی صفائی عمل میں لائی گئی۔ مشائق نور خان نے فوری ایکشن پر جناب عامر حسین جاکھرو صاحب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آگے بھی ہم مل کراس طرح کام کرتے رہیں گے۔