شفافیت، نظم و ضبط اور کارکردگی میں بہتری ہی گلبرگ ٹاؤن کی ترقی کی ضمانت ہے ۔ نصرت اللہ
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی صدارت میں تعارفی اجلاس
باہمی رابطے اور تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ امجد پتافی
کراچی : گلبرگ ٹاؤن کے چیئرمین نصرت اللہ کی صدارت میں میونسپل کمشنر امجد پتافی کا ٹاؤن کے تمام محکمہ جاتی افسران کے ہمراہ تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابقہ ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ کے علاوہ تمام محکموں کے ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران میونسپل کمشنر امجد پتافی نے افسران کا تعارف حاصل کیا اور ٹاؤن میں جاری امور، انتظامی ڈھانچے اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ? خیال کیا گیا۔
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے اس موقع پر کہا کہ تمام محکمے باہمی تعاون کے ساتھ عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دیں اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ شفافیت، نظم و ضبط اور کارکردگی میں بہتری ہی گلبرگ ٹاؤن کی ترقی کی ضمانت ہے۔
اس موقع پر انہوں سابقہ میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ کے کاموں کی تعریف کی اور کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ سرکاری نوکری کا حصہ ہے اس موقعہ پر میونسپل کمشنر امجد پتافی نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن میں تمام محکمہ جاتی افسران ایک ٹیم کی طرح کام کریں گے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے باہمی رابطے اور تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ صفائی، واٹر و سیوریج، سڑکوں کی بہتری اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی قیادت میں نظم و ضبط، شفافیت اور بہتر کارکردگی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔