سندھ حکومت نے کراچی ماربل سٹی کے قیام کو عملی جامہ پہنا دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ایک اور سنگ میل عبور
سندھ حکومت نے کراچی ماربل سٹی کے قیام کو عملی جامہ پہنا دیا۔
کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ایک اور سنگ میل عبور۔ سندھ حکومت نے کراچی ماربل سٹی کے قیام کو عملی جامہ پہنا دیا۔ سندھ اکنامک زونز منیجمنٹ کمپنی اور کائنات اینڈ حساس کنسٹرکشن کے درمیان معاہدے پر دستخط وزیراعلیٰ ہاؤس میں کیئے گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کراچی ماربل سٹی کے قیام کی دستخطی تقریب سے خطاب۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت اسپیشل اکنامک زونز قائم کرکے معیشیت کو مضبوط کر رہی ہے۔ انڈسٹریل زونز قائم ہونے سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ کراچی ماربل سٹی منصوبے پر 100 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی جائے گی۔ منصوبے سے صوبے کے عوام کے لئے 10 ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ ماربل سٹی منصوبہ کراچی بندرگاہ، ایئرپورٹ اور اہم ہائی ویز کے ساتھ پہلے سے منسلک ہے۔ منصوبے کا محل وقوع مقامی اور بین الاقوامی تجارت کے لئے انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 24 گھنٹے نگرانی اور ایمرجنسی مینجمنٹ سسٹم کی وجہ سے منصوبے میں کارکن اور سرمایہ کار محفوظ ہونگے۔ کراچی ماربل سٹی پروجیکٹ پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے اب مزید سستی نہیں ہونی چاہئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو معاون خاص قاسم نوید قمر کی بریفنگ۔ قاسم نوید نے کہا کہ دستخط ہونے کے بعد نجی شراکت دار دو سالوں میں کراچی ماربل سٹی منصوبے کی تعمیر مکمل کرینگے۔ کراچی ماربل سٹی پروجیکٹ میں الاٹمینٹ اگست 2025ء میں شروع ہوگی۔
سندھ اکنامک مینجمنٹ زون کمپنی کے سی ای او محمد عظیم عقیلی اور کائنات اور حساس کنسٹریکشن کے شفقت چرچل نے معاہدے پر دستخط کیئے۔
دستخط کی تقریب میں وزیراعلیٰ کے معاون خاص قاسم نوید، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ، سیکریٹری انڈسٹریز یاسین شر، سیکریٹری انوسیٹمینٹ خرم شہزاد، پروجیکٹ کے نجی شراکت دار؛ زیرت شفقت، عاصم صدیقی اور دیگر شریک۔