Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کے مدنظر پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کاروائیاں۔

پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زونز میں مجموعی طور پر 750 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔

0

جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کے مدنظر پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کاروائیاں۔

کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کے مدنظر پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کاروائیاں۔

گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 18 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 02 ڈاکو ہلاک جبکہ 18 زخمی ڈاکوؤں سمیت 29 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سے 22 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 09 موٹر سائیکلز اور 01 کار برآمد کی گئیں۔

پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زونز میں مجموعی طور پر 750 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس کی جانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 52 کلو 637 گرام چرس، 01 کلو 824 گرام آئس/کرسٹل اور ہیروئین برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 92 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور 01 ہینڈگرینیڈ برآمد کیا گیا۔

کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 63 موٹرسائیکلز اور 06 گاڑیاں برآمد کی۔

کراچی پولیس کی جانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہیں گے۔

Comments
Loading...