پولیس نے مقابلہ کے بعد نکو ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا
پولیس نے 03 مسلح ملزمان کو گلشن بہار کے قریب روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔
پولیس نے مقابلہ کے بعد نکو ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا
کراچی : ڈسٹرکٹ ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار پولیس نے مقابلہ کے بعد نکو ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے 03 مسلح ملزمان کو گلشن بہار کے قریب روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے جوابی کاروائی کے دوران ملزم نقاش عرف نکو ولد شمیم کو بلاضرب گرفتار کیا، جبکہ 02 ساتھی ملزمان فرار ہوگئے۔ گرفتار ملزم سے غیر قانونی 9 ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
ملزمان کے زیراستعمال موٹرسائیکل بھی اسلحہ کے زور پر تھانہ تیموریہ کے علاقے سے چھینی گئی ہیں، جس کے نمبرز کو ٹیمپر کرکے جعلی پیپر بھی بنائے گئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں، جبکہ فرار ساتھی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ملزمان گینگ کے دو ارکان جمشید اور شاہزیب قبل از تھانہ بلال کالونی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔