کراچی بلاول کا ہے اور بلاول کراچی کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب
کراچی : میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا نئے تعمیر شدہ پیپلز کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ۔ میئر کراچی نے کل چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھوں ہونے والی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
میئر کراچی کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی لیاقت آسکانی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران اور پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ میئر کراچی کی افسران اور عملے کو فول پروف انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت۔
میئر کراچی نے کہا کہ کل نہ صرف پیپلز اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح ہوگا بلکہ ایک تاریخ بھی رقم ہوگی۔ کراچی کو پہلا اسپورٹس کمپلیکس بھی شہید بھٹو نے دیا تھا اور دوسرا اسپورٹس کمپلیکس ان کے نواسے بلاول بھٹو زرداری دے رہے ہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل بلدیہ ٹاؤن اور ضلع کیماڑی کے نوجوانوں کو صحت مند مستقبل کا تحفہ دیں گے اور بہتر کراچی کی ضمانت دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 25 ایکڑ پر محیط پیپلز کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کی تمام اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ کراچی بلاول کا ہے اور بلاول کراچی کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔