یامنی اور ایڈن ایک ساتھ بگ بوس 18 کے گھر سے باہر
دگ وجے کے جاتے ہی یامنی اور ایڈن بھی گھر سے بے گھر ہوگئے۔
یامنی اور ایڈن ایک ساتھ بگ بوس 18 کے گھر سے باہر
تفصیلات کے مطابق حال ہی گھر والوں نے مل کر دگ وجے کو گھر سے باہر کردیا اور اس کا سارا الزام نئی ٹائم گوڈ کو ٹہرایا۔ حالہ کہ دیکھا جائے تو یہ گھر والے جانتے تھے کہ اگر دگ وجے کو ہم نے نہیں نکالا تو اس کے فین اس کو آخر تک لے جاسکتے ہیں۔ بگ بوس نے بھی کہا کہ اگر گھر والے دگ وجے کو نہیں نکالتے تو یہ ٹاپ 5 میں ہوتے کیونکہ ان کے ووٹ بہت زیادہ تھے۔
اس کے بعد بگ بوس 18 میں ووٹ کی وجہ سے یامینی ملہوترا اور ایڈن روز کو گھر سے بے گھر ہونا پڑا۔ جس کے بعد سب سے بڑا دہچکا کشش کو لگا۔ کیونکہ وہ ان دونوں کے ساتھ ہی مل کر کھیل رہیں تھی اور ان کے جانے کے بعد وہ اکیلی ہوگئیں۔ یامنی اور ایڈن نے گھر میں داخل ہونے کے بعد ایسا دیکھایا کہ صرف رشتے ان لوگوں کے بنتے ہیں جو جوڑیوں میں ہوتے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے۔ بغیر جوڑیوں کے بھی لوگ گھر میں موجود ہیں اور اس کی وجہ ان کا رشتہ گھر والوں سے کافی اچھا ہے۔ جس کی وجہ سے انہں کہیں نا کہیں سپورٹ ملتی رہتی ہے۔