Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا سول ہسپتال کراچی کا دورہ

0

چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا سول ہسپتال کراچی کا دورہ

کراچی : چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سول ہسپتال کراچی کا دورہ کیا اور میڈیکل ایڈ کمیٹی سول ہسپتال یونٹ کے ذمہ داران انچارج مرزا شاکر بیگ ، اراکین کمیٹی عمران قریشی(ایل جی) ، عبدالخالق ، محبوب و دیگر سے ملاقات کی، انہوں نے سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سعد نیاز صاحب کے ہمراہ مختلف ڈیپارٹمنٹس کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔

اس موقع پر سینئر ڈاکٹرز اور شعبہ صحت کے ذمہ داران نے سول ہسپتال کے مختلف شعبوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کے بارے چئرمین ایم کیو ایم کو آگاہی دی، ڈاکٹر خالد مقبول نے میڈیکل ایڈ کے ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments
Loading...