سب میرین کیبل کی خرابی دور کردی۔ پی ٹی سی ایل
انٹرنیٹ سروسز اب مکمل طور پر بحال ہیں۔ پی ٹی سی ایل
سب میرین کیبل کی خرابی دور کردی۔ پی ٹی سی ایل
اسلام آ باد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کے ترجمان کے مطابق پی ٹی سی ایل نے اے اے ای-1 سب میرین کیبل کی خرابی سے پیدا ہونے والی انٹرنیٹ سست رفتاری کو ریکارڈ وقت میں ٹھیک کردیا ہے، اور انٹرنیٹ سروسز اب مکمل طور پر بحال ہیں اور براؤزنگ ہموار ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل نے اضافی بینڈوڈتھ شامل کی تاکہ مسئلے کے دوران خلل کم سے کم ہو،خرابی دور ہونے کے بعد میٹا سروسز (واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام) مکمل طور پر فعال اور ہموار تجربے کے ساتھ بحال ہیں۔
پی ٹی اے اور پی ٹی سی ایل کی ٹیموں نے مکمل کنیکٹیویٹی کی بحالی کے لیے انتھک محنت کی، پی ٹی سی ایل اپنے صارفین کے صبر اور تعاون کے لیے ان سے اظہارتشکر کرتا ہے۔