سندھ حکومت کامنافعہ خوروں کے لئے الگ نئے تھانوں کے قیام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا کراچی سمیت صوبہ کی تمام ڈویژنوں میں منافع خوروں کے خلاف موثر کاروائی کامنصوبہ
سندھ حکومت کامنافعہ خوروں کے لئے الگ نئے تھانوں کے قیام کا فیصلہ
کراچی : سندھ حکومت کا کراچی سمیت صوبہ کی تمام ڈویژنوں میں منافع خوروں کے خلاف موثر کاروائی کامنصوبہ۔ سندھ حکومت کامنافعہ خوروں کے لئے الگ نئے تھانوں کے قیام کا فیصلہ۔ سندھ حکومت کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر ضابطے سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس۔ اجلاس کی صدارت معاون خاص برائے سی ایم آئی آٹی وقارمہدی اور معاون خاص بیورو آف سپلائی عثمان ہنگورو نے کی۔ اجلاس میں سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی، ڈی جی بیورو آف سپلائی پرائسزشاکر قیوم خانزادہ، مینیجر لیگل نیشنل فوڈز اور دیگر افسران شریک تھے.۔ اجلاس میں سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی اور ڈی جی بیورو آف سپلائی کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق بریفنگ۔
وقارمہدی نے کہا کہ سندھ حکومت نے منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کے کےلئے تھانوں کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کا مقصد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لانا اور ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشوں کو روکنا ہے۔ کراچی: تمام گڈاؤنز کو رمضان سےپہلے رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بچت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کےخصوصی اسٹال اور پھلوں کی مقرر کردہ قیمتوں کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔ سندھ بھر کی سبزی منڈیوں کے کولڈاسٹوریج رجسٹرڈکیےجائیں گے اور ان کی نگرانی کی جائے گی تاکہ وہ زیادہ قیمت پراشیاء نہ بیچیں۔
عثمان ہنگورو نے کہا کہ کراچی: تھانوں کا دائرہ اختیار پورے سندھ میں ہوگا اور یہ تھانہ منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔ نئے قائم کردہ تھانوں میں محکمہ بیورو آف سپلائی اور پولیس کا علمہ شامل ہوگا۔ عام لوگوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرنا اورانہیں انصاف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیع ہے۔
سندھ بھر کی مارکیٹوں کی نگرانی کے لئے خصوصی ڈیوٹیاں لگائی جائیں، عثمان ہنگورو کی افسران کو ہدایت۔ اجلاس میں کراچی کی بچت بازاروں میں سستی نرخوں پر مصالحہ جات کے اسٹالز لگانے کا بھی فیصلہ۔ فروٹ اور ویجیٹیبلز کی پرائز لسٹ تمام دکانداروں اور ٹھیلے والوں کو رکھنے کی ہدایت۔ کراچی میں 3 ہفتوں کے دوران 272یونٹس کا دورہ اور 5 لاکھ 36 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا، ڈی جی بیورو آف سپلائی کی بریفنگ،