ملزمان گبول گوٹھ میں روڈ کنارے شہری سے واردات کر کے فرار ہو رہے تھے۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ملزمان گبول گوٹھ میں روڈ کنارے شہری سے واردات کر کے فرار ہو رہے تھے۔
کراچی : تھانہ سہراب گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان گبول گوٹھ میں روڈ کنارے شہری سے واردات کر کے فرار ہو رہے تھے۔ گشت پر مامور پولیس موقع پر پہنچی اور کارروائی کرکے دونوں اسٹریٹ کرمنلز ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد پسٹل بمع ایمونیشن، چھینا ہوا موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں افتخار ولد فیض عالم اور نصیب اللہ ولد اکبر خان شامل ہیں۔