Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

آسیہ اسحق کا شاہ فیصل کالونی پر واقع پمپنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی کے شرپسندوں کے حملے اور واٹر پمپنگ اسٹیشن جلانے کی سخت مذمت

پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اور دہشتگردی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ

0

آسیہ اسحق کا شاہ فیصل کالونی پر واقع پمپنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی کے شرپسندوں کے حملے اور واٹر پمپنگ اسٹیشن جلانے کی سخت مذمت

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی آسیہ اسحاق نے پی ٹی آئی کے شرپسندوں کی جانب سے شاہ فیصل کالونی نمبر 4 کے واٹر پمپنگ اسٹیشن کی سپلائی میں آگ لگانے کو دہشتگردی قرار دیا ہے۔ انہوں نے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں شاہ فیصل کالونی کے بڑے حصے کے رہائشیوں کو پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم کر دیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کیلئے پی ٹی آئی کے شرپسند کونسلر اور اس کے تمام ساتھیوں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دیں۔ لوگوں کو پانی کیلئے پریشان کرنا یزیدی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، واقع میں عوامی جذبات بھڑکا کر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ آسیہ اسحاق نے واٹر بورڈ کے افسران سے جلد از جلد پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اور دہشتگردی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

نیز صوبائی حکومت رمضان المبارک میں اس دہشت گردی کے واقعے کا نوٹس لے اور شرپسندوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پبلک پراپرٹی کا تحفظ یقینی بنائے اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے عملے کو تحفظ فراہم کرے۔

Comments
Loading...