Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ٹاون چئیرمین عاطف علی خان کی ہدایت پر شادمان نالے پر موجود کٹ کو تعمیر کرنے کا کام شروع کردیا گیا

شادمان نالے پر موجود کٹ کا ایک حصہ گر جانے کی وجہ سے یہاں سے گزرنا کافی مشکل ہوگیا تھا۔

0

ٹاون چئیرمین عاطف علی خان کی ہدایت پر شادمان نالے پر موجود کٹ کو تعمیر کرنے کا کام شروع کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق شادمان ٹاون میں موجود برساتی نالہ کافی بری حالت میں موجود ہے۔ اس کی صفائی کا عمل کافی عرصہ سے نہیں ہوا ہے۔ اس کی چھت کئی جگہ سے کرچکی ہے اور نالے میں ہی پڑی ہے۔ نالے میں کچرا بھی بہت زیادہ موجود ہے۔ اس کی دیواریں بھی بہت زیادہ خراب ہے۔ اس حوالے سے علاقہ مکین نے کئی دفعہ شکایت بھی کی ہے اور اس کی تعمیر کی درخواست بھی کی ہے۔ لیکن نالے کی تعمیر کا کام ابھی تک شروع نہیں کیا جاسکا ہے۔

اس حوالے سے ٹاون چئیرمین عاطف علی خان کے پاس اس نالے پر موجود کٹ کی شکایت موصول ہوئی۔ یہ کٹ حیدر فوڑد سے شادمان نمبر 1 جاتے ہوئے پڑتا ہے اور کٹ کا ایک حصہ گرنے کی وجہ سے اس میں کئی دفعہ گاڑیاں بھی پھس چکی ہیں۔ عاطف علی خان نے اس کی تعمیر کرنے کو کہا اور آج صبح سے اس کی تعمیر کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔

کٹ پر موجود چھت کو 6 انچ اوپر کرکے ڈالا جارہا ہے اور اس کے ساتھ موجود کٹ کی دیوار کو بھی بنایا جائے گا۔ تاکہ جب کوئی موٹر سائیکل یا گاڑی یہاں سے گزرے تو نالے میں نا گرے۔ باقی نالے کی تعمیر کے حوالے سے ابھی تک کوئی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے کہ اس پورے نالے کی تعمیر کا کام کب شروع کیا جائے گا۔

کٹ کے تعمیر ہوجانے کی وجہ سے قبرستان آنے والوں کا کافی آسانی ہو جائے گی۔

Comments
Loading...