کونسلر منیب وسیم کا کوآرڈینیٹر شعیب اور یو سی انسپکٹر عمران احمد کے ساتھ شادمان ٹاؤن کے اسکولوں کا دورہ
کونسلر منیب وسیم کا شادمان کے تینوں اسکولوں میں اچھے اور پر امن انتظامات پر اظہار اطمینان
کونسلر منیب وسیم کا کوآرڈینیٹر شعیب اور یو سی انسپکٹر عمران احمد کے ساتھ شادمان ٹاؤن کے اسکولوں کا دورہ
تفصیلات کے مطابق کونسلر منیب وسیم کا کوآرڈینیٹر شعیب ارسلان اور یو سی انسپکٹر عمران احمد کے ساتھ شادمان ٹاؤن کے اسکولوں کا دورہ۔ گورنمنٹ اسکول، آرچرڈ اسکول، اکبر پبلک
اسکول انتظامیہ سے روان سال کے منعقدہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات پر ہونے والے انتظامات پر تبادلئہ خیال کیا۔
اسکول انتظامیہ کو یوسی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ امتحانی اوقات میں اسکول کے باہر موجود والدین کے لئے پرائیویٹ اسکول انتظامیہ سے پانی کا کولر اور بیٹھنے کے انتظامات کی درخواست کی۔ گورنمنٹ اسکول میں والدین کے لئے ٹینٹ، پانی کے کولر اور کرسیوں کے لئے یو سی چیئرمین کو درخواست دی گئ۔ شادمان کے تینوں اسکولوں میں اچھے اور پر امن انتظامات پر اظہار اطمینان، یو سی چیئرمین کو بھی رپورٹ پیش کی۔
