نارتھ ناظم آباد بلاک آئی، مدنی گراونڈ کے پاس گٹر لائین ڈالنے کا کام جارئ۔ موقع پر فرحان سہیل موجود۔۔۔
کے ایم سی کے تعاون سے گٹر کی مین لائین تبدیل کرنے کا کام جاری ہے۔
نارتھ ناظم آباد بلاک آئی، مدنی گراونڈ کے پاس گٹر لائین ڈالنے کا کام جارئ۔ موقع پر فرحان سہیل موجود۔۔۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد ٹاون، بلاک آئی، مدنی گراونڈ کی مین لائین خراب ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین کو کافی مشکلات کا سامنا تھا۔ اس حوالے سے علاقہ مکین نے کئی دفعہ شکایت بھی کی۔ تاہم کچھ وجوہات کی وجہ سے کام شروع نہیں کیا جاسکا تھا۔
نارتھ ناظم آباد یوسی 2 چئیرمین فرحان سہییل نے اس حوالے سے اداروں سے بات کی اور اس کام کو جلد از جلد کرانے کی درخواست کی۔ کے ایم سی نے اس مسلہ کو دیکھتے ہوئے اس کام کو کرانے کا حکم دیا۔ نارتھ ناظم آباد ٹاون یوسی 2، مدنی گراونڈ کے پاس گٹر کی مین لائین تبدیل کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ صفائر حال سے لائین ڈالنے کا کام شروع کیا گیا اور مدنی گراونڈ کے ساتھ ساتھ تقریبا 1000 رنگ فٹ تک کی لائین ڈالی جائے گی۔ اس لائین کے ڈالنے سے علاقہ مکین کی مشکلات ختم ہوجائے گی۔
ڈالنے کے ڈالنے کے وقت نارتھ ناظم آباد یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل اور ان کے کوآرڈینیٹر مشائق نور خان موجود تھے۔ یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل نے بتایا کہ ان کی نگرانی میں لائین ڈالی جارہی ہے۔ امید ہے کہ علاقہ کو اس لائین سے فائدہ ہوگا اور ان کی شکایت ختم ہوجائے گی۔
