Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شادمان ٹاون فلیٹ پٹی کا پہلا آئی ٹی فیملی پارک کا یوسی چئیرمین فرحان سہیل کا دورہ۔

0

شادمان ٹاون فلیٹ پٹی کا پہلا آئی ٹی فیملی پارک کا یوسی چئیرمین فرحان سہیل کا دورہ۔

کراچی: شادمان ٹاون سیکٹر 14بی میں موجود آئی ٹی پارک کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا۔ کلک کے فنڈسے آئی ٹی ، فیملی پارک کی تعمیر تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

اس حوالے سے نارتھ ناظم آباد یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل ، کونسلر منیب وسیم اور عشرت ریحان جو کے ایم سی کے کوآرڈینیٹر ہے کلک پروگرام کے، نے آئی ٹی پارک کا دورہ کیا۔ عشرت ریحان نے فرحان سہیل کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا۔ جس پر یوسی چئیرمین فرحان سہیل نے اطمینان کا اظہار کیا۔

شادمان ٹاون فلیٹ پٹی میں یہ پہلا آئی ٹی فیملی پارک ہوگا جو بننے جارہا ہے۔

Comments
Loading...