Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

تھانہ سرجانی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی ڈکیت گینگ کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کنیز فاطمہ سوسائٹی میں کارروائی کی، جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔

0

تھانہ سرجانی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی ڈکیت گینگ کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔

کراچی : ڈسٹرکٹ ویسٹ، تھانہ سرجانی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی ڈکیت گینگ کو مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کنیز فاطمہ سوسائٹی میں کارروائی کی، جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے حکمتِ عملی سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو موٹرسائیکلز پر سوار پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پسٹلز بمعہ ایمونیشن، دو چھینے گئے موبائل فونز، نقدی رقم، اور زیراستعمال موٹرسائیکلز برآمد ہوئیں۔ برآمد شدہ ایک موٹرسائیکل تھانہ سرجانی کے علاقے سے چوری شدہ تھی، جبکہ دوسری موٹرسائیکل کا ریکارڈ تلاش کیا جا رہا ہے۔ ملزمان سرجانی سمیت نادرن بائی پاس، اجمیر نگری، اور نیو کراچی کے علاقوں میں وارداتیں کرتے رہے ہیں۔

ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں اوسامہ ولد شہباز، مبشر ولد محمد ایوب، امان ولد شیر خان، ہارون ولد یوسف، اور علی ولد نیاز شامل ہیں۔

Comments
Loading...