عوامی رابطہ آفس 7ڈی/1 میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پانی کے بحران کے حل پر گفتگو کی گئی۔
مزید فیصلہ کیا گیا کہ 7ڈی تھری (بدھ بازار) میں پانی کی فراہمی کے لیے فوری عملی اقدامات ہوں گے۔
عوامی رابطہ آفس 7ڈی/1 میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پانی کے بحران کے حل پر گفتگو کی گئی۔
کراچی : ٹاؤن آرگنائزر ایاز الرحمٰن کی ہدایت پر عوامی رابطہ آفس سیکٹر 7ڈی1 میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پانی کے بحران کے حل پر گفتگو کی گئی۔
ایم پی اے جمال احمد کی ہدایت پر کے ڈبلیو اینڈ ایس سی کے ایکس ای این نوّاز احمد، سہیل طیّب اور سب انجینئر کاشف رضا شریک ہوئے۔ اجلاس میں 23 والوز کے ذریعے پانی کی علیحدہ فراہمی، بڑی لیکجز کے خاتمے، 7ڈی 1 میں نئی لائن، 7ڈی 3 کے چار والوز سے پانی کی مستقل فراہمی اور 7ڈی 1 و 7ڈی 2 کے والوز کے بیک وقت آپریشن پر بات ہوئی۔
مزید فیصلہ کیا گیا کہ 7ڈی 3 (بدھ بازار) میں پانی کی فراہمی کے لیے فوری عملی اقدامات ہوں گے۔ ایکس ای این سہیل طیّب نے لیکجز کے ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی اور انجینئر کو مقامی ذمہ داران سے مشاورت کی ہدایت دی، جبکہ ایکس ای این نوّاز احمد نے نان آپریٹو والوز کی جانچ پر زور دیا۔
اجلاس میں ایم کیو ایم (پاکستان) کے ٹاؤن آرگنائزر، ٹاؤن ممبر بلدیاتی کمیٹی، رکن کاشف عدنان، ٹاؤن ممبر ابرار، یوسی کے ذمہ داران، جوائنٹ یوسی آرگنائزر خاور خان، فنانس سیکریٹری فرحان خان اور دیگر ذمہ داران اور کارکنان نے شکرت کی۔