Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نارتھ ناظم آباد یوسی 1 چئیرمین شہزاد مظہر کا سیوریج کے کام کا دورہ

عوامی شکایت پر یوسی نے واٹر اینڈ سیوریج کے کام کرانا شروع کردئیے۔

0

نارتھ ناظم آباد یوسی 1 چئیرمین شہزاد مظہر کا سیوریج کے کام کا دورہ

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے بہت سے علاقوں میں حالیہ بارشوں کے بعد سے سیوریج کے مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔ جس کے حوالے سے علاقہ مکین نے یوسی آفس سے رابطہ کرنا شروع کردیا ہے۔

ایسا ہی کچھ ہوا جب نارتھ ناظم آباد یوسی 1 کے چئیرمین شہزاد مظہر سے علاقہ مکین نے ملاقات کی اور علاقہ میں موجود سیوریج کے مسائل سے آگاہ کیا۔

سیکٹر 11سی2-3 نارتھ ناظم آباد میں سیوریج کا بحران ہے۔ اسکی وجہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے قاسمیہ مسجد تا سرسید تھانہ و ایدھی پر مین سیوریج لائن کو آج تک صحیح طرح سے صاف نہی کرایا بلدیاتی نمائندے اپنے وسائل سے کام کراتے رہتے ہیں۔ یوسی1 نے سیکٹر 11سی2، آر-87 کے سامنے نئی سیوریج لائن و گٹر تعمیر کروائ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے چیئرمین شہزاد مظہر و کوآرڈینیٹر مرتضی اہل محلہ کے ہمراہ کام کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Comments
Loading...