Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب سے درخواست ۔ ۔ ۔ قلندریا چورنگی سے سخی حسن تک کی سڑک کی تعمیر کروائی جائے۔

دونوں شاہراہ کی حالت قلندریا چوک کے پاس اتنی زیادہ خراب ہے کہ وہاں سے گزرنا مشکل ہے۔

0

مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب سے درخواست ۔ ۔ ۔ قلندریا چورنگی سے سخی حسن تک کی سڑک کی تعمیر کروائی جائے۔

کراچی : نارتھ ناظم آباد میں موجود قلندریا چوک یا قلندریا چورنگی ایک ایسی جگہ ہے جس کے پاس سے شاہراہ نورجہاں گزرتی ہے۔ لیکن اس کی حالت اتنی زیادہ خراب ہے کہ یہاں سے گزرنا مشکل ہی نہیں بلکہ اب ناممکن سہ ہوگیا ہے۔ سڑک خراب ہونے کی وجہ سے دھول مٹی کا ایک طوفان نظر آتا ہے۔ جو بیماری کا سبب بھی بنتا ہے۔

قلندریا چوک سے سخی حسن جاتے ہوئے اور سخی حسن سے قلندریا چوک کی طرف آتے ہوئے ایک حصہ ایسا موجود ہے۔ جس کی حالت بہت زیادہ خراب ہے۔ وہاں پانی کی لائین لیک ہونے کی وجہ سے اکثر پانی کھڑا ہوا جاتا ہے اور جب وہ خشک ہوجاتا ہے تو سڑک پر موجود گھڑے اور ان میں موجود مٹی عوام کے لئے پریشانی کا سبب بنتے ہیں۔ کئی سالوں سے اس حصہ کا یہی حال ہے۔ نیا ناظم آباد والوں نے اپنا پل تو بنا لیا لیکن اس سڑک کی طرف دیکھنے والا کوئی نہیں ہے۔

علاقہ کی عوام نے مئیر کراچی مرتضی وہاب صاحب سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مئیر کراچی شہر کی سڑکوں کو بنا رہے ہیں۔ برائے مہربانی اس حصہ کو بھی ٹھیک کرادیں۔ کوئی ادارہ اس پر کام کرنے کو تیار نہیں ہے۔ وہاں سے گزرنا مشکل ہی نہیں ناممکن سہ ہوتا جارہا ہے۔ امید ہے کہ مئیر کراچی اس پر فوری ایکشن لیتے ہوئیے احکامات جاری کریں گے۔ شکریہ۔

Comments
Loading...