مارخور تائیکوانڈو اکیڈمی کی طرف سے سروجاہت ، حمزہ خان اور اکرام خان انٹر یونیورسٹی تیکانڈو چیمپین شپ کے لیے اسلام آباد روانہ
آیان معراج نے انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں گولڈ اور برانز کے ساتھ پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔
مارخور تائیکوانڈو اکیڈمی کی طرف سے سروجاہت ، حمزہ خان اور اکرام خان انٹر یونیورسٹی تیکانڈو چیمپین شپ کے لیے اسلام آباد روانہ
کراچی : مارخور تائیکوانڈو اکیڈمی سے تعلق رکھنے والے آیان معراج نے انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل اور برانز میڈل حاصل کرکے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔ جس کے بعد کئی یوٹیوبر نے ان سے اس بارے میں انٹرویو بھی کیا تھا۔ شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں مارخور تائیکوانڈو اکیڈمی بچوں کو نا صرف تائیکوانڈو بلکہ عام زندگی میں لوگوں سے بات کرنے کا صلیقہ بھی سیکھا رہی ہے۔
مارخور تائیکوانڈو اکیڈمی کے سر قدیر خان نے بتایا کہ ہمارے لئے بہت اعزاز کی بات ہے کہ ہماری ایکڈمی اب انٹر یونیورسٹی تیکانڈو چیمپین شپ میں بھی حصہ لینے جارہی ہے۔ اسلام آباد میں سال 2025 انٹر یونیورسٹی تیکانڈو چیمپین شپ ہوری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری اکیڈمی سے اس میں شرکت کے لئے سروجاہت ، حمزہ خان اور اکرام خان اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے تمام دوستوں، عزیز اور اسٹوڈینٹس سے درخواست کی ہے کہ ہماری اس ٹیم کے لئے دعا کریں کہ ان سفر اچھے سے گزرے اور انٹر یونیورسٹی تیکانڈو چیمپین شپ جیت کر یہ لوگ واپس آئیں۔
