Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شاہراہِ نور جہاں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ پولیس مقابلہ

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

0

شاہراہِ نور جہاں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ پولیس مقابلہ

کراچی: تھانہ نور جہاں پولیس کی جانب سے مؤثر گشت کے دوران اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ ہوا۔ مقابلہ سخی حسن قبرستان سیکٹر 14بی شادمان ٹاؤن کے قریب پیش آیا۔ پولیس پارٹی پر فائرنگ کے جواب میں پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر لیا گیا۔

جبکہ ملزم کے 2 ساتھی موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت محمد یوسف عرف انڈہ ولد محمد یونس کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کا نام عامر ولد نور محمد اور فیروز ولد نامعلوم بتایا جاتا ہے۔ کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے 1 عدد ٹی ٹی پستول 30 بور بمعہ 3 راؤنڈز اور 2 عدد موبائل فون بٹن والے برآمد کر لیے۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزمان کے کرمنل ریکارڈ حاصل کیے جا رہے ہیں۔ پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Comments
Loading...