نارتھ ناظم آباد بلاک کے میں نئی پانی کی لائین کا کام ، یوسی چئیرمین فرحان سہیل کا دورہ
واٹر کارپوریشن کی مدد سے نئی لائین ڈالنے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
نارتھ ناظم آباد بلاک کے میں نئی پانی کی لائین کا کام ، یوسی چئیرمین فرحان سہیل کا دورہ
کراچی : شہر بھر میں بہت سے ایسے مقام موجود ہیں جہاں پانی کی لائین سالوں پرانی ہے اور اس میں مٹی اور جڑیں آجانے کی وجہ سے علاقہ مکین کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ نارتھ ناظم آباد بلاک-کے میں بھی ایسا ہی کچھ مسلہ موجود تھا۔ جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا تھا۔ اس حوالے سے نارتھ ناظم آباد ٹاون نے عوام کے مسائل کو دیکھتے ہوئے پانی کی لائین کے لئے پائیپ فراہم کرے۔
نارتھ ناظم آباد واٹر کارپوریشن کی اجازت کے بعد اس لائین کو ڈالنے کے کام شروع کیا گیا۔ امید کی جارہی ہے کہ اس لائین کے ڈلنے کے بعد علاقہ میں موجود پانی کا مسلہ حل ہوجائے گا۔ نارتھ ناظم آباد یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل نے کوآرڈینیٹر عمیر طلحہ کے ساتھ بلاک-کے میں جاری کام کا دورہ کیا۔
دورہ کے دوران ان کی ملاقات واٹر کارپوریشن کے عمران صاحب، عامر صاحب اور نوید صاحب سے ہوئی۔ ان کے درمیان پانی کی لائین کو لےکر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔ علاقہ مکین نے نارتھ ناظم آباد ٹاون اور واٹر کارپوریشن کا شکریہ ادا کیا۔