Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

مینٹی ننس کے دوران دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے متعدد فیڈرز پر بجلی جزوی طور پر معطل رہے گی۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن

دھابیجی گرڈ اسٹیشن پر سالانہ مینٹی ننس جمعرات، 27 نومبر کو انجام دیا جائے گا۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن

0

مینٹی ننس کے دوران دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے متعدد فیڈرز پر بجلی جزوی طور پر معطل رہے گی۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن

کراچی : کے-الیکٹرک نے دھابیجی سب اسٹیشن اور گرڈ اسٹیشن پر سالانہ مینٹی ننس کا شیڈول جاری کرتے ہوئے واٹر کارپوریشن کو باقاعدہ طور پر شٹ ڈاؤن کی درخواست ارسال کردی ہے۔ ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ دھابیجی گرڈ اسٹیشن پر سالانہ مینٹی ننس جمعرات، 27 نومبر کو انجام دیا جائے گا۔ جس کے لیے صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک 12 گھنٹے کا شٹ ڈاؤن شیڈول کیا گیا ہے۔

مینٹی ننس کے دوران دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے متعدد فیڈرز پر بجلی جزوی طور پر معطل رہے گی۔ جس کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی میں تقریباً 100 ملین گیلن کمی کا امکان ہے۔ ترجمان کے مطابق لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، ڈی ایچ اے، چنیسر ٹاؤن، جناح ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ ٹاؤن میں پانی کی ترسیل جزوی طور پر متاثر ہو سکتی ہے۔

واٹر کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کو یومیہ 650 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، تاہم دھابیجی پر بجلی کی بندش کے باوجود شہر کو 550 ملین گیلن یومیہ فراہمی برقرار رکھی جائے گی تاکہ شہریوں کو کم سے کم پریشانی کا سامنا ہو۔

Comments
Loading...