Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اے سی نارتھ ناظم آباد کی نگرانی میں ٹاؤن اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کا تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

0

اے سی نارتھ ناظم آباد کی نگرانی میں ٹاؤن اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کا تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

کراچی : ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ڈی سی سینٹرل طاحہ سلیم کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں تجاویزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف اوقات میں پرائس چیکنگ بھی کی جارہی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی طور پر کاروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے۔

اے سی نارتھ ناظم آباد حمیر احمد کی نگرانی میں ٹاؤن اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے بلاک ایم اور فاروق اعظم مسجد کے قریب سے تجاوزات ہٹائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھی پابند کیا کہ وہ ایسے ٹھیلے اور پتھارے اپنی دوکانوں کے سامنے نا لگنے دیں۔

علاقہ مکین نے اس پر خوشی کا اظہار کیا اور اے سی نارتھ ناظم آباد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments
Loading...