ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کا تمام نجی اسکولوں کو ہدایت نامہ جاری
صوبہ سندھ میں نجی اسکولوں کو موسم سرما میں مخصوص کلر یا ڈیزائن کی جیکٹ پہننے کی پابندی سے روک دیا
ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کا تمام نجی اسکولوں کو ہدایت نامہ جاری
کراچی : صوبہ سندھ میں نجی اسکولوں کو موسم سرما میں مخصوص کلر یا ڈیزائن کی جیکٹ پہننے کی پابندی سے روک دیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کا تمام نجی اسکولوں کو ہدایت نامہ جاری۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ رفیعہ جاوید نے کہا کہ بچے سردیوں میں اپنی پسند کے گرم کپڑے اور جیکٹ پہن سکیں گے۔ اسکول انتظامیہ بچوں کو مخصوص گرم لباس پہننے پر مجبور نہیں کرے گی۔ خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیہ جاوید کا واضح احکامات ۔بچوں پر کوئی ڈریس جیکٹ پابندی نہیں۔
وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ کی ہدایت پر نجی اسکولوں کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔
سردار شاہ نے کہا کہ سردیوں میں بچوں کی صحت ترجیح، زبردستی کی مخوص گرم جیکٹس کی اجازت نہیں۔ بچے کسی بھی رنگ اور کسی بھی ڈیزائن کی گرم جیکٹ پہننے سکتے ہیں۔ موسم سرما میں بچوں کی سہولت اولین ترجیح ہیں۔
