Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سرکٹ ہاؤس سکھر کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرائی جائے۔ چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ

چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی سکھر آمد

0

سکھر: چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی سکھر آمد، انہوں نے کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی کے ہمراہ نیو ریونیو کامپلیکس تعلقہ نیو سکھر کا افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر کے آفس میں اے سی اور مختیارکار صالح پٹ کے رہونیو کامپلیکس اینڈ ریزیڈنس کی افتتاحی تختی کی نقب کشائی بھی کر دی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان اور دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔ ریونیو کامپلیکس نیو سکھر کے دورے کے دوران چیف سیکرٹری سندھ نے اسسٹنٹ کمشنرز سے سائلین کے لیے ملاقات کے اوقات کار کے متعلق استفسار کیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، اس دوران اسسٹنٹ کمشنرز نے چیف سیکرٹری سندھ کو دفاتر میں دستیاب سہولیات کے متعلق آگہی دیتے ہوئے بتایا کہ ڈومیسائل کے لیے ای- سروس سہولیات اور خواتین کے لیے الگ واش رومز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ نیو سکھر وسیم مہر اور اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ صالح پٹ ماجد ماکو کی جانب سے چیف سیکرٹری سندھ کو ٹوپی اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔

بعد ازاں چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی اور ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس سکھر کا بھی دورہ کر کے تعمیر کردہ نیو ڈپٹی کمشنر کامپلیکس اور اسسٹنٹ کمشنر آفس تعلقہ سکھر سٹی کا افتتاح بھی کیا- دورے کے دوران چیف سیکریٹری سندھ کو نئے ڈپٹی کمشنر آفس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سکھر بشریٰ منصور، سکھر ضلع کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر آفس سکھر میں افسران کے ساتھ ایک مختصر اجلاس میں چیف سیکرٹری سندھ نے کہا کہ سکھر شہر صوبے کے دیگر شہروں کے بنسبت کافی بہتر ہے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان کیا لیکن ساتھ ہی مزید محنت کرنے کی تلقین بھی کر دی۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کہ اونرشپ لیتے ہوئے بہتری کے لیے کام کریں۔ اس دوران انہوں نے ڈپٹی کمشنر سکھر کو ہدایت کی کہ سرکٹ ہاؤس سکھر کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرائی جائے، اس حوالے سے اسکیم تیار کر کے ارسال کی جائے اور کام کو ذاتی نگرانی میں شروع کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ جلد سکھر کا دوبارہ دورہ کر کے تمام محکموں کے سربراہان سے محکمانہ کاردرگی پر تفصیلی بریفنگ لوں گا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان نے بتایا کہ ضلع بھر میں پولیو کے خاتمے کے لیے ٹیمیں بھرپور محنت کر رہی ہیں اور نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ چیف سیکرٹری سندھ نے کمشنر سکھر ڈویژن کے ہمراہ سائٹ ایریا، شکارپور روڈ، ملٹری روڈ اور بندر روڈ کے دورے کے دوران سکھر شہر کا جائزہ لیا اور روڈ راستوں کے گرد صفائی ستھرائی کے عمل کو سراہا۔

Comments
Loading...