Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

وفاقی حکومت نے ای مارکنگ کے تمام سوفٹ ویئر سندھ حکومت کےتعلیمی بورڈز کے حوالے کردیے

ای مارکنگ اور ڈجیٹلائیزیشن کےمنصوبےکی کراچی کے مقامی ہوٹل میں افتتاحی تقریب

0

وفاقی حکومت نے ای مارکنگ کے تمام سوفٹ ویئر سندھ حکومت کےتعلیمی بورڈز کے حوالے کردیے

کراچی : وفاقی حکومت نے ای مارکنگ کے تمام سوفٹ ویئر سندھ حکومت کےتعلیمی بورڈز کے حوالے کردیے۔ ای مارکنگ اور ڈجیٹلائیزیشن کےمنصوبےکی کراچی کے مقامی ہوٹل میں افتتاحی تقریب۔ وزیرِ جامعات و تعلیمی بورڈز محمد اسماعیل راہو کی انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کی تقریب میں شرکت۔ تقریب میں سیکریٹری جامعات و تعلیمی بورڈز محمد عباس بلوچ، فقیر محمد لاکھو اور ملک بھر کے تمام بورڈز چیئرمینز کی بھی شرکت۔

محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ بھر میں نویں اور گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات ای مارکنگ پرہوسکیں گے۔ امتحانات کا شفاف اور مؤثر نظام اور نتائج کے بروقت اجرا کے لیے ای مارکنگ لارہے ہیں۔ سوالیہ پیپر کی تیاری سے لے کر امتحانات کے انعقاد تک اور پیپر آؤٹ ہونےسےروکنےکےلیے شفاف نظام کی جانب جانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ای مارکنگ جدید اور انقلابی پیش قدمی ہے۔ سندھ حکومت وفاق کی مشکور جس نے سندھ کے بورڈز کو ای مارکنگ اسسمنٹ کے پیے سوفٹ ویئر فراہم کیا، وزیر تعلیمی بورڈ۔ سندھ حکومت شفاف امتحانات کے لیے ای مارکنگ پر جارہی ہے۔ موجودہ سسٹم میں نتائج کی تیاری میں تاخیر ہوتی ہے۔ سندھ میں بعض بورڈز نے چند پرچوں کی ای مارکنگ کی ہے۔

Comments
Loading...