Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

مدارس میں زیرِ تعلیم طالب علموں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے وفاق المدارس عربیہ پاکستان کے وفد کی انکی رہائش گاہ پر ملاقات

0

مدارس میں زیرِ تعلیم طالب علموں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مدارس میں زیرِ تعلیم طالب علموں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں تاکہ ہمارے یہ بچے دین اور دنیا دونوں میں ملک و قوم کی خدمت کریں۔ وفاق المدارس عربیہ پاکستان کے ساتھ مل کر تعلیم میں حائل مسائل کے خاتمے اور درسگاہوں کی بہتری کیلئے اقدامات کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاق المدارس عربیہ پاکستان کے وفد کی اپنی رہائش گاہ آمد پر ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

وفد کے شرکاء میں مولانا عبدالقدوس محمدی، ترجمان وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا طلحہ رحمانی، کوآرڈینیٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان ڈاکٹر مفتی نوید انور عظمت خان، ریسرچ اسکالر و رائیٹر مفتی سید اکرام الرحمن شامل تھے۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے مدارس سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں مدارس کے انتظام، تعلیمی پالیسیوں، اور دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی۔

Comments
Loading...