Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

یہ کیمرہ 3200 میگاپکسل کا ہے

یہ کیمرہ 3200 میگاپکسل کا ہے

0

یہ کیمرہ 3200 میگاپکسل کا ہے

جیسے جیسے زمانہ ترقی کررہا ہے ویسے ویسے مختلف چیزوں میں بھی جددت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اب موبائل ہی کی بات لے لیں اگر تو کوئی بھی موبائل خریدنے جاتا ہے تو اس میں لگے ہوئے کمیرے کی بات ضرور کرتا ہے۔ تاکہ اس کو تصاویر لینے میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے طاقت ور کمیرہ ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ 3200 میگاپلسل کمرہ ہے۔ اس کا نام ایل ایس ایس ٹی ہے۔ اس کا مطلب لارج سینوپٹک سروے ٹیلی اسکوپ۔

اس کی طاقت کا اندازہ اسطرح لگایا جاسکتا ہے کہ اگر 260 آئی فون 14 پرو کمرہ ایک ساتھ رکھے جائیں تو اس ایک کے برابر ہوں گے۔

اس کے بنانے والے انجینئرز کا کہنا ہے کہ یہ زمین پر رہتے ہوئے، چاند پر موجود ایک دھول کے زرہ کی بھی کافی اچھی تصویر لے سکتا ہے۔ حالہ کہ یہ کمرہ ابھی پوری طرح بن کر تیار ہی نہیں ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مئی 2023 تک یہ کمیرہ پوری طرح تیار ہوکر کام کرنے کے قابل ہوجائے گا۔

امریکہ کی ایس ایل اے سی( نیشنل ایکسیلیریٹر رباٹری) میں اس کیمرے کا بنانے کا کام جاری ہے۔ کہا جارہا ہے کہ جب یہ تیار ہو جائے گا تو ان کو سیرو پانچون پہاڑی کے اوپر لگایا جائے گا۔

یہ پہاڑی چلی میں موجود ہے۔ اس پہاڑی کی انچائی کو سب سے زیادہ اچھا مانا جاتا ہے، خلا میں کسی قسم کی تصاویر لینے کے لئے۔ کیونکہ یہاں موجود ہوا سب سے زیادہ خشک اور ساکنت ہے۔ جس کی وجہ سے خلا میں دیکھنا کافی آسان ہو جاتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ جیمنی ساوتھ اور سوردھن ایسٹروپھیزیکل ریسریچ ٹیلی اسکوپ بھی یہاں موجود ہیں اس پہاڑی پر۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سائنسدانوں نے جیسا دعوا کیا ہے یہ کیمرہ اس طرح کام کرتا بھی ہے کہ نہیں؟

Comments
Loading...