کراچی میں مختلف منصوبوں میں یو اے ای کی کمپنیز کی سرمایہ کاری پر بھی بات چیت۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الریمیثیکی ملاقات
کراچی میں مختلف منصوبوں میں یو اے ای کی کمپنیز کی سرمایہ کاری پر بھی بات چیت۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الریمیثیکی ملاقات۔ وزیراعلیٰ سندھ کو قونصل جنرل نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی دعوت دی۔
قونصل جنرل نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اپنے قومی دن پر سندھ کی ثقافت کا دن بھی منائے گا۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں مختلف منصوبوں میں یو اے ای کی کمپنیز کی سرمایہ کاری پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آج انویسٹمینٹ ڈپارٹمینٹ اور متحدہ عرب امارات کے متعلقہ افسران کی ملاقات طے کروائی۔ یو اے ای کمپنیاں کراچی میں ڈی-سیلینیشن پلانٹ، ٹرانسپورٹ اور سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔