تھانہ اتحاد ٹاؤن قائم خانی کالونی میں کھلی کچہری کا انعقاد
کھلی کچہری میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں علاقہ عوام نے شرکت کی۔
تھانہ اتحاد ٹاؤن قائم خانی کالونی میں کھلی کچہری کا انعقاد
کراچی : آج علاقہ تھانہ اتحاد ٹاؤن قائم خانی کالونی 20 نمبر بس اسٹاپ پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں علاقہ عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی نے علاقہ عوام کی پولیس سے متعلق شکایات، مسائل و تجاویز کو سنا اور موقع پر مناسب احکامات جاری کیے۔
کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ سمیت جرائم و سیکیورٹی سے متعلق عوامی شکایات کو دریافت کرنا اور ان کا فوری تدارک کرنا ہے۔ اس موقع پر علاقہ معززین نے پولیس و عوام کے مابین روابط کو استوار کرنے کے لیے ضلع کیماڑی پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں بھی اس عمل کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔