Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شاہراہِ نور جہاں بلاک-ایس میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

دو طرفہ فائرنگ اور تعاقب کے بعد ڈاکو عثمان غنی مسجد میں گھُس کر چھپ گئے جنہیں عوام کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔

0

شاہراہِ نور جہاں بلاک-ایس میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

کراچی : ڈسٹرکٹ سینٹرل، شاہراہِ نور جہاں بلاک ایس میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ۔ دو طرفہ فائرنگ اور تعاقب کے بعد ڈاکو عثمان غنی مسجد میں گھُس کر چھپ گئے جنہیں عوام کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔ عوام کی مارپیٹ سے ڈاکو زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت سراج عرف بونا ولد یوسف اور غلام پنجتن ولد موسی کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے 1 عدد 9ایم ایم پسٹل لوڈ میگزین، 1 عدد چھینا ہوا موبائل فون اور برانڈ نیو موٹر سائیکل اے ایف آر برآمد۔ گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جن کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی مکمل کرکے تفتیش کے حوالے کر دیا جائے گا۔

Comments
Loading...