کراچی میں ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار
دو منشیات فروش ملزمان مسلم ولد ندیم اور حامد برکی ولد امتیاز احمد خان کو گرفتار کر لیا گیا
کراچی میں ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار
کراچی : کراچی میں ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار، آئس برآمد۔ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی ٹیم نے انسپکٹرمحمد زبیر لاکھو کی سربراہی میں ملیر میمن گوٹھ میں کارروائی کی۔ دو منشیات فروش ملزمان مسلم ولد ندیم اور حامد برکی ولد امتیاز احمد خان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایکسائز حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان رات کے اندھیرے میں آئیس کی سپلائی کرنے جارہے تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے 1020 گرام آئیس برآمد کی گئی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزمان عادی منشیات فروش ہیں اور منشیات کے مختلف مقدمات میں گرفتار ہوچکے ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اپنے گروہ کے دیگر مزید ساتھیوں کے نام بتائے ہیں۔