تیر کے نشان پر مہر لگا کر، پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں۔ آصفہ بھٹو زرداری
تاریخ گواہ ہے کہ جس طرح شہید ذلفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بےنظیر بھٹو نے کشمیر کا مقدمہ لڑا۔ آج میرا بھائی اور آپ کا بھائی اوسی جوش و جذبہ سے کشمیر کا مقدمہ لڑرہا ہے۔
تیر کے نشان پر مہر لگا کر، پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں۔ آصفہ بھٹو زرداری
تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم دل میں جذبہ اور ہاتھوں میں علم تھامیں اس مقدص دھرتی پر کھڑے ہیں۔ میں آج آپ کی خواہش اور امید کی آواز بن کر آپ سے مخاطب ہوں۔ ان وادیوں میں جس کا ہر شخص قربانی کے جذبے سے سرشار ہے۔ جس کی چٹانیں بہادری کی گواہی دیتی ہیں۔ ہم سب مل کر امن، ترقی اور یکجہتی کی تایخ قائم کریں گے۔ کیونکہ اتحاد ہماری طاقت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جس طرح شہید ذلفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بےنظیر بھٹو نے کشمیر کا مقدمہ لڑا۔ آج میرا بھائی اور آپ کا بھائی اوسی جوش و جذبہ سے کشمیر کا مقدمہ لڑرہا ہے۔ جو آپ کا ناراہ ہے وہ ہمارا ناراہ ہے۔ جو آپ کی خواہش ہے وہ ہماری خواہش ہے۔ جو آپ کی جنگ ہے وہ ہماری جنگ ہے۔ آپ کا نعراہ ہمارا نعراہ رائے شماری، رائے شماری۔
آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ 8 جون کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر، پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں اور ہمیں موقع دیں کے ہم آپ کی خدمت کرسکیں۔ اسلام ہمارا دین ہے۔ جمہوریت ہماری سیاست ہے۔ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے۔ جیے بھٹو۔