Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

چئیرمین یوسی 2 نارتھ ناظم آباد فرحان سہیل کا شاہراہ نورجہاں کا دوراہ

شاہراہ نورجہاں، قلندریا چورنگی سے انڈا موڑ تک کی سڑک کا کام جاری ہے۔

0

چئیرمین یوسی 2 نارتھ ناظم آباد فرحان سہیل کا شاہراہ نورجہاں کا دوراہ

کراچی : نارتھ ناظم آباد یوسی 2 ایک ایسا یوسی ہے جہاں سب سے زیادہ ترقیاتی کام جاری ہیں۔ اس میں خاص طور شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی اور سیکٹر 14-اے شامل ہیں۔ فل حال قلندریا چورنگی سے انڈا موڑ تک کی سڑک کا کام جاری ہے۔ اس حوالے سے علاقہ مکین نے چئیرمین سے شکایت کی تھی کہ کافی دن ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک سڑک کا کام مکمل نہیں ہوا۔ جس کی وجہ سے علاقہ میں کافی دھول اڑتی ہے اور شاہرہ پر موجود دوکاندار بھی کافی پریشان ہیں۔

اس کودیکھتے ہوئے نارتھ ناظم آباد یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل نے شاہراہ نورجہاں قلندریا چورنگی کا دوراہ کیا۔ وہاں موجود دوکانداروں نے فرحان سہیل کو اپنی اپنی شکایت سے آگاہ کیا۔ کچھ علاقہ مکین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جنہوں نے فرحان سہیل سے بات بھی کی۔

اس کے ساتھ ساتھ علاقہ مکین نے فرحان سہیل کا شکریہ ادا بھی کیا۔ فرحان سہیل نے اپنے یوسی کے فنڈز سے شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے کی گلیوں کا سیوریج کا بڑا مسلہ حل کیا تھا۔ فرحان سہیل کا کہنا ہے کہ عوام کی مشکلات کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

Comments
Loading...