لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس شہریوں خصوصاً نوجوانوں کے لیے ایک اہم کھیلوں کا مرکز ثابت ہوگا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
نوجوان نسل کو کھیلوں کے میدانوں سے جوڑنا صحت مند معاشرے کے لیے ضروری ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
کراچی : میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس لانڈھی ٹاؤن کا افتتاح کردیا۔ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد اور سٹی کونسل کے اراکین بھی افتتاحی تقریب میں موجود۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لانڈھی ٹاؤن میں شہریوں کے لیے جدید اسپورٹس کمپلیکس کا قیام خوش آئند اقدام ہے۔ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں شہریوں کو مختلف کھیلوں کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اسپورٹس کمپلیکس میں سوئمنگ پول کی سہولت بھی شہریوں کو دستیاب ہوگی۔ نوجوانوں کے لیے مارشل آرٹس کی تربیت اور کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اسپورٹس کمپلیکس میں مختلف ان ڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ لانڈھی کے نوجوانوں کو کھیلوں کے لیے بہتر اور معیاری ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ بچوں اور نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں اور مثبت تفریح کے مواقع میسر ہوں گے۔ اسپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں کی تربیت اور صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے اسپورٹس کمپلیکس اہم کردار ادا کرے گا۔
انکا کہنا تھا کہ لانڈھی کے شہریوں کو صحت مند تفریح اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے جدید سہولیات ایک ہی جگہ میسر ہوں گی۔ کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مزید مواقع ملیں گے۔ نوجوان نسل کو کھیلوں کے میدانوں سے جوڑنا صحت مند معاشرے کے لیے ضروری ہے۔ کے ایم سی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔
میئر کراچی نے کہا کہ لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس شہریوں خصوصاً نوجوانوں کے لیے ایک اہم کھیلوں کا مرکز ثابت ہوگا۔ اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کے ساتھ صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ پر بھی توجہ دی گئی ہے۔ شہریوں کو کھیلوں کی معیاری سہولیات ان کے اپنے علاقوں میں فراہم کرنا کے ایم سی کی ترجیحات میں شامل ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی اور اسپورٹس انفراسٹرکچر کی بہتری کے اقدامات جاری ہیں۔ لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتیں منوانے کے بہتر مواقع فراہم کرے گا۔