Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

0

انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پری میڈیکل کے امتحانات میں 26 ہزار 422 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، جبکہ 25 ہزار 786 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔

ان امتحانات میں 12 ہزار 625 تمام 6 پرچوں میں، 4ہزار 364 پانچ پرچوں میں، 3ہزار 222 4 پرچوں میں، 2ہزار 592 تین پرچوں میں، 1ہزار588 دو پرچوں میں اور 851 امیدوار 1 پرچے میں کامیاب ہوئے۔

نتائج بورڈ کی آفیشلویب سائیٹ پر بھی اپ لوڈ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ طلبہ اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈ رائڈ ایپ کے ذریعے بھی معلوم کرسکتے ہیں۔ اس اینڈ رائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر بی آئی ای کے نام سے سرچ کرکے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔

Comments
Loading...