میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکول کے لئے اہم خبر
میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکول سالانہ امتحانات کے لئے پریکٹیکل سیکشن سے جاری کردہ سوال نامہ کے پرفارمہ جلد از جلد جمع کرادیں
میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکول کے لئے اہم خبر
تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکول سالانہ امتحانات کے لئے پریکٹیکل سیکشن سے جاری کردہ سوال نامہ کے پرفارمہ جلد از جلد جمع کرادیں
کراچی ثانوی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ نے بورڈ سے الحاق شدہ اسکول کے سربراہان کو انتباہ کیا ہے کہ جن اسکولوں نے ابھی تک پریکٹیکل سیکشن سے جاری کردہ سوالنامہ کے پرفارمہ جمع نہیں کرائے ہیں وہ جلد از جلد سالانہ امتحانات 2023 کے لئے پرفارمہ بورڈ آفس کے پریکٹیکل سیکشن کمرہ نمبر 47۔ دوسری منزل بلاک بی، میں 7 اپریل تک لازمی جمع کرادیں۔