Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

حیدرآباد میں دکان میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 40 افراد کے جھلسنے پر افسوس کا اظہار۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

حکومت سندھ سے تمام افراد کیلئے بہترین طبی امداد کی فراہمی کا مطالبہ۔ چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان

0

حیدرآباد میں دکان میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 40 افراد کے جھلسنے پر افسوس کا اظہار۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حیدرآباد میں دکان میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 40 افراد کے جھلسنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زرا سی غفلت کئی قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

سندھ حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ غیر معیاری سلنڈروں کا استعمال روکا جائے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حکومت سندھ سے تمام افراد کیلئے بہترین طبی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا نیز ایم کیو ایم پاکستان کے زمہ داران کو کراچی منتقل ہونے والے مریضوں کی عیادت اور ہر ممکن تعاون کی ہدایت کی اور تمام افراد کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی۔

Comments
Loading...