Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر میں جراثیم کش اسپرے مہم کا افتتاح کردیا۔

جراثیم کش اسپرے مہم کراچی کے ساتوں اضلاع میں چلائی جائے گی۔ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد

0

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر میں جراثیم کش اسپرے مہم کا افتتاح کردیا۔

کراچی : ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر میں جراثیم کش اسپرے مہم کا افتتاح کردیا۔

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ جراثیم کش اسپرے مہم کراچی کے ساتوں اضلاع میں چلائی جائے گی۔ جراثیم کش اسپرے مہم کا مقصد شہریوں کو وبائی امراض سے بچانا ہے۔ فیومیگیشن کے لئے کے ایم سی کی گاڑیاں اور مشینری استعمال کی جا رہی ہیں۔ ہر ممکن کوشش ہے کہ کراچی کا کوئی بھی علاقہ فیومیگیشن سے محروم نہ رہے۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہریوں کو جراثیم سے حفاظت فراہم کرتی رہے گی۔ ڈینگی مچھر،مکھی،چکن گونیا اور دیگر بیماریوں کے لئے اسپرے ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں اور اس کے اطراف میں اسپرے کیا جائے۔ ندی، نالوں اور کچرے کنڈیوں کے اطراف مسلسل اسپرے مہم جاری رکھی جائے گی۔ اسپرے مہم کا مقصد شہر میں پھیلنے والی بیماریوں کو ختم کرنا ہے۔ اسپرے مہم سے ملیریا جیسے موذی مرض کا خاتمہ ہوسکے گا۔

Comments
Loading...