Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

فرحان سہیل اور منظر عالم کی سید شجاعت حسین ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سے ملاقات۔

بطور ڈائریکٹر جنرل تعیناتی پر مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

0

فرحان سہیل اور منظر عالم کی سید شجاعت حسین ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سے ملاقات۔

کراچی : چیئرمین یو سی 2 نارتھ ناظم آباد فرحان سہیل صاحب اور پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کراچی کے منظر عالم صاحب کی سید شجاعت حسین ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سے ملاقات۔ بطور ڈائریکٹر جنرل تعیناتی پر مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

اس موقع پر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی بات ہوئ۔ فرحان سہیل نے کہا کہ بہت جلد ہماری کوششوں سے شادمان ٹاؤن میں کے ڈی اے کی جانب سے ترقیاتی کاموں کا بھی آغاز ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سخی حسن چورنگی سے ناگن چورنگی تک کی سروس سڑک کی تعمیر بھی بہت جلد شروع ہونے جارہی ہے اس پر ہم اداروں سے بات کررہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس کام کو جلدی سرانجام دے دیا جائے گا۔ سروس سڑک کو پیور لگا کر تعمیر کیا جائے گا۔

Comments
Loading...