Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ہنی ٹریپ اغواء برائے تاوان کا موثر ذریعہ بن گیا ہے جسکا مؤثر سدباب ضروری ہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن

آپ تنقید سے نا گھبرائیں،جرائم کو رپورٹ کریں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کریں۔ آئی جی سندھ

0

ہنی ٹریپ اغواء برائے تاوان کا موثر ذریعہ بن گیا ہے جسکا مؤثر سدباب ضروری ہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن

کراچی : آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت صوبے میں اغواء برائے تاوان،قتل کےکیسز میں مفرور و مطلوب ملزمان کی گرفتاری، اور بھتہ خوری کے کیسز میں اب تک کی پیش رفت اور پولیس کارکردگی کے حوالے سے متعلق اجلاس۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جیز،ہیڈکواٹرز، اسٹبلشمنٹ،سی آئی اے،اسپیشل برانچ اور نمائندہ سی پی ایل سی نے بالمشافہ جبکہ زونل،ڈویژنل ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز اور ایس پی انویسٹی گیشنز نے ذریعہ وڈیولنک شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی سی آئی اے نے کراچی،جبکہ ڈویژنل ڈی آئی جیز نے متعلقہ اضلاع میں اغواء برائے تاوان کے کیسز سے متعلق علیحدہ علیحدہ بریفنگ دی۔

ڈی آئی جی سی آئی اے نے کہا کہ کراچی میں جبراً اغواء کے واقعات تقریباً ختم ہوچکے ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی میں “ہنی ٹریپ”کے زریعے تاوان طلبی کے صرف تین کیسز ذیرتفتیش ہیں۔ مغویان کی صحیح سلامت بازیابی کے سلسلے میں ایس پی اے وی سی سی بذات خود کچہ کے علاقے میں موجود ہیں۔ ہنی ٹریپ سے تحفظ کے لئے مسافرگاڑیوں، بس ٹرمینلز/اڈوں اور دیگر پبلک مقامات پر باقاعدہ اعلانات و آگاہی کے اقدامات جاری ہیں۔ کراچی میں اغواء برائے تاوان کا کوئی بھی گروہ موجود نہیں ہے۔ کراچی کے کچھ اضلاع سے بھتہ خوری کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔زیادہ تر شکایات پیسوں کی لین دین اور چند شکایات ایک مخصوص بھتہ خور گروہ سے متعلق ہیں۔ اس بھتہ خور گروہ کے جلد قلع قمع کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جاچکی ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ کچہ ایریاز میں جو چند ہنی ٹریپ یا اغواء کے کیسز ہیں انھیں زیرو کردیا جائے۔سکھرولاڑکانہ ڈویژنز کی پولیس مشترکہ حکمت عملی کے تحت ہنی ٹریپ /اغواء کار گروہ کے گرد گھیرا تنگ کریں۔ ٹیکنالوجی کو استعمال کریں،کچہ کے راستوں پر پکٹنگ کے ذریعے بیرون شہر سے آنے والوں کی روک تھام کو یقینی بنائیں۔ سندھ حکومت صوبے بالخصوص کچہ کے علاقوں میں دائمی امن کی لیے کوشاں ہے۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اندرون سندھ میں بھتہ خورگروہوں کے خلاف شعبہ انسداد دہشت گردی کومتحرک کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہنی ٹریپ اغواء برائے تاوان کا موثر ذریعہ بن گیا ہے جسکا مؤثر سدباب ضروری ہے۔ گزشتہ اجلاس سے لے کر اب تک قتل کے کیسز میں مطلوب و مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے کی جانے والی کوششیں بہتر ہیں۔ تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز پولیس اسٹیشنز کی مفرور و مطلوب ملزمان کی گرفتاریوں سے متعلق ہفتہ وار ٹاسکنگ یقینی بنائیں۔ بھتہ خوری، موٹر سائیکل اور کار چوری سمیت دیگر سنگین جرائم کی ایف آئی آر درج کی جائیں۔ جرائم کی اکثر وارداتوں میں مفرور و مطلوب ملزمان ملوث پائے جاتے ہیں۔ ایسے جرائم کی وجہ سے پولیس تنقید کی زد میں آتی ہے۔ آپ تنقید سے نا گھبرائیں،جرائم کو رپورٹ کریں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کریں۔

Comments
Loading...