میں پی ٹی آئی اس وقت چھوڑوں گا جس وقت عمران خان پی ٹی آئی چھوڑیں گے۔ علی زیدی
اگر عمران خان کی زندگی میں مجھ سے تحریک انصاف چھوڑانا چاہتے ہو تو خدا کی قسم اس ماتھے پر گولی مار دو۔
میں پی ٹی آئی اس وقت چھوڑوں گا جس وقت عمران خان پی ٹی آئی چھوڑیں گے۔ علی زیدی
پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ٹی وی دیکھا تو مجھے جو تفصیل پتہ چلیں ہیں۔ میں بہت شدید الفاظ میں مذمت کرنا چاہتا ہوں۔ کہ جو تماشہ پاکستان کی اسکرین پر چلا۔ میری تو سیاسی پیدائش تحریک انصاف میں ہوئی ہے۔ میری پرورش بھی خان صاحب کے ساتھ ہوئی ہے۔ لیڈر تو وہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ساری زندگی انہوں نے ہمیں تلقین کی ہے کہ تشدد سے دور اور دہشت گردی سے دور رہنے کی۔ ہماری جدوجہد رہی ہے اس شہر کراچی میں دہشت گردی کے خلاف۔ ہم نے کبھی بھی نا پتھر اٹھایا، نا ڈنڈا اٹھایا اور نا کبھی گولی ماری۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے تو پتہ نہیں تھا لیکن جو ٹی وی اسکرین پر میں نے دیکھا اس کا مجھے افسوس ہے۔ میں اس کی شدید الفاظ میں مزحمت کرتا ہوں۔ جو ہمارے اسٹیٹ کا ایسٹ ہوتا ہے۔ اگر کوئی پولیس کی گاڑی ہے تو وہ پاکستان کی پولیس ہے۔ اگر کوئی کورٹ ہے تو سپریم کورٹ پاکستان ہے۔ پاک نیوی ہے، پاکستان ایئر فورس اور پاکستان آرمی۔ پاکستان ریلوے، پاکستان ائیر لائین۔ یہ سب پاکستان کے اثاثے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے۔ جس طرح انہوں نے کور کمانڈر کے گھر اور جناح ہاوس پر توڑ بھوڑ کی۔ یہ پی ٹی آئی کوئی تھی نہیں مجھے پتہ نہیں کیا تھا۔ اس کے بعد میاں والی کے کورٹ کو جلا دیا۔ اس کے بعد ایم ایم عالم کا جہاز جلادیا۔ اس کے بعد ریڈیو پاکستان جلا دیا۔ لیکن میرے دل کو جو تکلیف ہوئی سب سے زیادہ۔ جو شہداہ والیومنٹ جلایا گیا۔ اس پر شہیدوں کی تصاویر لگی ہوئی ہیں۔ اختلاف رائے کی بعد میں بات کروں گا، یہ جو رات میں سکون سے سوتے ہیں۔ لیکن اصلیت یہ ہے۔ اس وجہ سے سوتے ہیں کہ آپ کے باڈرز کی حفاظت کی جارہی ہے۔ ورنہ ہندوستان نے تو پیدل ہی آجانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کے گھر کے گارڈ نہیں بچا سکتے ہیں۔ آپ کے باڈرز کی حفاظت کون کرتا ہے؟ آپ کی سمندری حدود کی حفاظت کون کرتا ہے۔ میں ایدھر ہی وزیر تھا یہی سے شروع ہوتی تھی۔ مجھے پتہ ہے نا کہ پاکستان نیوی کیا کرتی ہے۔ آپ کی فضائی حدود کی کون حفاظت کرتا ہے؟ کس نے پلوامہ کیا ؟ پاکستان ائیر فورس نے، اس کے جہاز آپ جلا رہے ہو۔
انہوں نے کہا کہ جوج ہم سے ہے اور ہم فوج سے ہیں۔ پرامن احتجاج یہ تو آپ کو آئینی حق ہے۔ کوئی آپ کو اس سے نہیں روک سکتا اور اگر روکتا ہے تو وہ بھی غلط ہے۔ لیکن یہ جو دہشت گردی ہوئی ہے۔ میں سمجھتا ہوں جس جس نے کی ہے۔ ان کا حساب بھی ہونا چاہیئے۔ کسی بھی صورت میں تحریک انصاف وہ جماعت ہوہی نہیں سکتی اور تحریک انصاف کا کوئی بھی رکن وہ ہو ہی نہیں سکتا۔
انہوں نے کہا وہ رکن ہی نہیں ہوسکتا ہے تحریک انصاف کا جو ریاست کی کسی بھی چیز کو نقصان پہنچائے۔ آپ سامنے بیٹھ جائیں اپنا احتجاج ریکارڈ کرالیں۔ وہ آپ کو گرفتار کرکے لے جائیں گے آپ اپنی بیل کرالیں۔ لیکن گاڑی پر آگ لگانی اور کراچی میں رینجرز کی چوکی جلانی۔ میرے پر بھی ایک اے ٹی سی کی ایف آئی آر کٹی ہوئی ہے۔ جبکہ میں روک رہا تھا انکوں۔ مجھ پر جھوٹی ایف آئی آر کاٹی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نا میں کبھی تشدد کے حق میں ہونگا اور ناہی کبھی اس کی اجازت دوں گا۔ میں نے تحریک انصاف اس دن چھوڑنی ہے جس دن عمران خان نے چھوڑنی ہے۔ اگر عمران خان کی زندگی میں مجھ سے تحریک انصاف چھوڑانا چاہتے ہو تو خدا کی قسم اس ماتھے پر گولی مار دو۔ یہ میری جماعت ہے۔ 23 سال میں نے دئیے ہیں۔ مجھے افسوس اس بات کا ہے کہ ہماری پارٹی کے اندر سے یہ آوازیں نکالتے ہیں۔ جو خود نہیں کرتے کچھ اور جو کرتے ہیں ان کو گرانے کے لئے یہ گھٹیا باتیں کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کوئی مجھ پر ضور نہیں ڈال سکتا کہ میں تحریک انصاف چھوڑوں۔ عمران خان بھی مجھے نکالے گا، میں چوکیداری کا کام کرلوں گا۔ یہ میری جماعت ہے۔ میں نے بنائی ہے اس کو 23، 24 سال دئیے ہیں۔ سب کچھ دیا ہے۔