Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اینیمل ریسکیو کی شکایت پر شریف آباد پولیس کا فوری ایکشن کتے کو چھت سے پھینک کر مارنے والا ملزم گرفتار

واقعہ الکرم اسکوائر بلاک 3 کار پارکنگ لیاقت آباد نمبر 10 کا ہے

0

اینیمل ریسکیو کی شکایت پر شریف آباد پولیس کا فوری ایکشن کتے کو چھت سے پھینک کر مارنے والا ملزم گرفتار

کراچی : اینیمل ریسکیو کی شکایت پر شریف آباد پولیس کا فوری ایکشن کتے کو چھت سے پھینک کر مارنے والا ملزم گرفتار۔ واقعہ الکرم اسکوائر بلاک 3 کار پارکنگ لیاقت آباد نمبر 10 کا ہے۔ گرفتار ملزم قاسم ولد خالد الکرم اسکوائر میں صفائی کا کام کرتا ہے۔ گرفتار ملزم نے بتایا کہ اس نے کتے کو یونین کے صدر اسد کے کہنے پر بلڈنگ کے ٹیرس سے نیچے پھینکا۔

واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ واردات کا مقدمہ اینیمل ایکٹ دفعہ 5 اور تعزیرات کی دفعہ 428 کے تحت شریف آباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

ملزم کے خلاف ضابطی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ واقع میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

Comments
Loading...