Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

انٹرنیٹ کی بندش شہریوں کا نقصان جرم کسی کا اور سزا پورے ملک کو؟؟؟ کیسا قانون ہے یہ۔۔۔

انٹرنیٹ کی بندش، بچوں کی تعلیم اور لوگوں کا کاروبار تباہ۔ تحریر سید ذیشان

0

انٹرنیٹ کی بندش شہریوں کا نقصان جرم کسی کا اور سزا پورے ملک کو؟؟؟ کیسا قانون ہے یہ۔۔۔ تحریر سید ذیشان

بلاگ پوسٹ : پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا احتجاج شروع ہوا اس کی وجہ عمران کی گرفتاری تھی۔ احتجاج زیادہ تر پنجاب اور اسلام آباد میں ہوا۔ کراچی، بلوچستان اور کے پی کے میں بہت ہم لوگ ہی احتجاج کے لئے باہر آئے۔

پاکستان کے وزیر داخلہ نے احتجاج شروع ہوتے ہی احکامات جاری کئے کہ ملک پھر میں انٹرنیٹ سروس کی اسپیڈ کو کم سے کم کردیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ ٹیوٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب کو مکمل طور پر بند کردیا جائے۔

میری سمجھ سے باہر ہے کہ سزا پورے ملک کو دینے کا یہ قانون کیسا ہے۔ ہمارے ملک میں کیا اتنے بھی سمجھ دار لوگ موجود نہیں ہیں جو سوچ سکیں کہ ہمارے فیصلے سے کیا اثر پڑنے والا ہے؟ کیا ہماری پولیس اتنی ناکارہ ہے کہ وہ قانون کی خلاف ارزی کرنے والوں کے خلاف آپریشن نہیں کرسکتی ہے جس سزا کے طور پر پورے ملک کا انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔

انٹرنیٹ بندش کے نقصان :-۔۔۔

کراچی شہر میں بچوں کے پیپر چل رہے تھے لیکن وہ بچے انٹرنیٹ کی مدد حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے اس کی وجہ انٹرنیٹ کی بندش ان بچوں کا کیا قصور تھا کہ وہ پاکستان میں رہتے ہیں ؟؟

پاکستان بھر میں مہنگائی عروج پر ہے اس کی وجہ سے بہت سے لوگ نوکریوں سے نکال دئیے گئے ہیں۔ وہ لوگ اپنا اپنا اؔن لائین کام کررہے ہیں گھر سے تاکہ ان کے گھر والے زندہ رہ سکیں۔ لیکن حکومت نے ان کے بارے میں بھی کچھ نہیں سوچا اور انٹرنیٹ بندش کی وجہ سے پچھلے 5 دنوں نے ان کے گھر کی ہالت وہی جانتے ہیں۔

کچھ لوگوں نے عمران خان کی حمایت میں احتجاج کیا تو سزا بھی ان لوگوں کو ہی ملنی چاہیئے تھی۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔ جن لوگوں نے عمران خان کو ووٹ تک نہیں دیا اس ملک میں ان لوگوں کو بھی سزا دی گئی۔ غلطی کسی اور کی اور سزا پورے ملک کو کون بنا رہا ہے یہ قانون؟؟؟

کیا سندھ حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کو کراچی میں رہنے والے اپنے ووٹر کا خیال نہیں آیا؟ کیا ایم کیو ایم پاکستان جو کراچی کی جماعت کہلاتی ہے اور اردو بولنے والوں کو سپورٹ کرتی ہے اس کو اپنے لوگوں کا خیال نہیں آیا؟

ان پانچ دنوں میں ان دونوں جماعتوں میں سے کسی نے بھی ایک دفعہ ان اپنے لوگوں کے بارے میں نہیں سوچا۔۔۔ عمران خان کو تو عدالت نے چھوڑ بھی دیا لیکن انٹرنیٹ ابھی تک بحال ہی نہیں ہوا اور لوگ اس کی وجہ سے کافی پریشان نظر آتے ہیں۔

پاکستان میں کب تک اپنی ذات کی لڑائی کی وجہ سے عام آدمی پریشان رہے گا۔ کب ہمارے حکمران اور لیڈرز ہمارے بارے میں سوچیں گے؟؟؟

دعا گو سید ذیشان

Comments
Loading...