Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

یہ میرے لیے آسان نہیں تھا، الوداع کہنا مشکل ہے۔ مناہل ملک

مناہل ملک کا شمار پاکستان کی مشہور سوشل میڈیا اسٹار میں کیا جاتا ہے۔

0

یہ میرے لیے آسان نہیں تھا، الوداع کہنا مشکل ہے۔ مناہل ملک

تفصیلات کے مطابق مناہل ملک پاکستان کی ایک مشہور اور معروف سوشل میڈیا اسٹار ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے 1.8 ملین فالوور موجود ہیں جو ان کی تصاویر اور ویڈیوز کو پسند کرتے ہیں اور ان کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار بھی کرتے نظر آتے ہیں۔ حال ہی میں ان کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرتی نظر آئیں جس کے بعد انہوں نے ان ویڈیوز کو فیک کہتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا۔ لیکن ابھی کچھ دنوں پہلے ہی انہوں نے سوشل میڈیا کو خیرباد کرنے کا فیصلہ لیا۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’’یہ میرے لیے آسان نہیں تھا۔ لیکن میں ہو گیا ہوں۔ الوداع کہنا مشکل ہے۔ کوئی لڑائی نہیں۔ محبت پھیلائیں۔ میں جا رہا ہوں۔ میں تمہیں یاد کروں گا۔ میں تم سے محبت کرتا ہوں خیال رکھنا‘‘۔

Comments
Loading...