میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات گئے لیاری ندی میں بائی پاس کی جانے والی لائن دھوبی گھاٹ کے مقام کا دورہ کیا
گزشتہ کئی روز سے جمیلہ پمپنگ کی رائزک لائن پھٹنے کی وجہ سے رامسوامی اور اس سے منسلک علاقوں میں سیوریج کے گندے پانی کا سیلاب تھا
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات گئے لیاری ندی میں بائی پاس کی جانے والی لائن دھوبی گھاٹ کے مقام کا دورہ کیا
کراچی : میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد اور چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو کے ہمراہ رات گئے، لیاری ندی میں بائی پاس کی جانے والی لائن، دھوبی گھاٹ کے مقام کا دورہ کیا۔ اسی سلسلے میں رنچھوڑ لائن ٹاؤن جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزر مرزا فیصل منظور کی میئر کراچی مرتضی وھاب صاحب سے ملاقات کی۔
میئر کراچی سے چند گزارشات کی جن سے علاقے میں بہتری آسکے اور اپنے لوگ سکوں سے زندگی گزار سکے۔ جس میں جمیلہ پمپنگ اسٹیشن پر نئے پمپس لگوانے اور نئی 36 انچ سیوریج کی لائن کا کام ہنگامی بنیادوں پر کروایا جائے۔ جس پر میئر کراچی نے یقین دلایا اور کہا کہ عید کے بعد اسکا مستقل حل کے حوالے سے کام شروع کردیا جائے گا۔ تاکہ مستقبل میں اس سے منسلک حسن لشکری ویلیج، اولڈ دھوبی گارڈ ،غازی نگر عثمان آباد، فورا چوک ،گارڈن نشتر روڈ، ملت نگر، حق نگر ،مشاملی روڈ رامسوامی ، ملت نگر ، رنچھوڑلائن، کلاکوٹ ، جناح آباد ، گھاس منڈی اور صدر ٹاؤن لیاری ٹاؤن کے جو متاثرہ علاقوں میں سیوریج کا گندا پانی جمع ہو جاتا ہے اس سے مکمل نجات حاصل ہو سکے اور آئندہ اسطرح کے مسائل پیدا نہ ہو سکیں۔
یاد رہےکہ گزشتہ کئی روز سے جمیلہ پمپنگ کی رائزک لائن پھٹنے کی وجہ سے رامسوامی اور اس سے منسلک علاقوں میں سیوریج کے گندے پانی کا سیلاب تھا۔